9 جنوری، 2025، 6:07 PM

بھارت میں ہندو تہوار پر مندر میں بھگدڑ مچ گئی؛ 6 افراد ہلاک اور 40 زخمی

بھارت میں ہندو تہوار پر مندر میں بھگدڑ مچ گئی؛ 6 افراد ہلاک اور 40 زخمی

بھارت میں ایک مندر میں ہونے والی تقریب کے دوران افراتفری اور بھگدڑ میں 6 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد مندر پہنچ گئی تھی جھنھیں سنبھالنے کے انتظامات نہیں تھے۔

ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ جھگڑا ٹوکن کی لائن میں لگنے والوں کے درمیان ہوا جو بڑھتے ہوئے دو گروپوں میں تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

دونوں جانب سے لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال کیا گیا۔ پولیس کی مداخلت پر بھگڈر مچ گئی جس میں خواتین اور بچے کچلے گئے۔

امدادی کاموں کے دوران جائے وقوعہ سے 50 سے زائد افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

زخمیوں میں سے ایک درجن افراد کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

News ID 1929450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha